utilitystorepakistan

یوٹیلٹی اسٹورز پر مزید اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر مزید اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا جبکہ مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور اچار مہنگے کیے گئے ہیں۔کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوٴڈر اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہارپک کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت میں 49 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوٴڈر کے پیکٹ پر 50 روپے جبکہ زیتون کے تیل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے جبکہ ڈیڑھ لیٹر کولڈرنک کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ٹائلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ چکن اسپریڈ میں 50 روپے فی لیٹر جبکہ مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اور کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں