میری سالگرہ کا دن (آئمہ سلطان)

میرا نام آئمہ سلطان ہے اور میں اسلام آباد رہتی ہوں میرے آباو اجداد کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی تحصیل نکیال کے خوبصورت گاوں اولی سے ہے میرے بابا کا نام سلطان علی ہے میری عمر رواں ماہ اگست کی 6 تاریخ کو4 سال کی ہوئی ویسے میں جب چاہوں سالگرہ منا لیتی ہوں سال میں 3 سے 4 بار میری سالگرہ کا کیک کاٹا جاتا ہے ماہ اگست میں اس بار میری سالگرہ دو جگہوں پہ ہوئی کیک کاٹے گئے میرےپیارے نانا کے گھر کیک کاٹا گیا وہ تو کشمیر تھے اگر یہاں ہوتے تو بہت مزہ آتا البتہ نانو یہیں تھیں کیک کا اہتمام بھی انہوں نے ہی کیا ماموں حضرات نے بھی خوب تالیاں بجائیں صرف تالیوں سے خوش ہونیوالی تو نہیں تھی مگر ماموں کے بچوں نے جو میرے پیارے بہن بھائی ہیں خوب تحفے تحائف دیے یہ حال تو تھا 5 اگست کی سالگرہ کا 6 اگست کو جس دن میں دنیا میں آئی دوسری سالگرہ اپنے گھر میں ہوئی جسکا اہتمام میری ماما اور بابا نے کیا میرے لیے بابا نے سائیکل لائی ماما نے کپڑے اور کزنز نے بہت سے تحائف سب کو اپنے ساتھ ایسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔۔میں بہت خوش رہتی ہوں کیوں کہ مجھے میری ماما اور بابا پریشان ہونے ہی نہیں دیتے لیکن ایک دو باتیں مجھے کبھی کبھی پریشان کر دیتی ہیں جب میں دوسرے بچوں کے ساتھ دادا دادی کو دیکھتی ہوں مجھے بہت کمی محسوس ہوتی ہے کہ میرے دادا ابو اور دادی اماں کہاں ہیں لیکن مجھے پتہ ہے میرے پیارےداد دادی میرے پیارے اللہ میاں کے پاس چلے گئے ہیں میں جب بھی کشمیر جاتی ہوں انکی قبر پہ کلمہ طیبہ اور سورہ الکوثر پڑھ کے دعا کرتی ہیں اللہ جی انکو جنت میں جگہ دے میری ماما بتاتی ہیں کہ وہ بہت پیاری جگہ ہے دو سال پہلے میری پیاری بہنیں ایک رات کے لیے ہمارے گھر آئی تھیں مجھے لگتا ہے وہ سو رہی تھیں مگر دوسرے ہی دن وہ دونوں کہیں چلی گئی میں نے ان سے ملنے کی ضد کی تو ماما نے بتایا وہ جنت میں ہیں ایک کا نام عائشہ تھا اور ایک کا نام فاطمہ۔۔ وہ تو چلی گئی ہیں انکو بہت مس کرتی ہوں ۔۔ اب میں اپنی کزنز سے کھیلتی ہوں جو بالکل میری آپی جیسی ہیں ۔ میں ان سے بہت سی باتیں کرتی ہوں کارٹون شئیر کرتی ہوں کھانا شئیر کرتی ہوں اب میں نے پڑھنا بھی شروع کیا ہے میرے ذہن میں بہت سے سوال آتے ہیں جسکا جواب دینے کے لیے سب کو بادام کھانے پڑھتے ہیں ۔ بہت سی باتیں ہیں جو مجھے کرنی تھیں مجھے احساس ہے بادام مہنگے ہیں آپ سے ملاقات ہوتی رہے گی نئی نئی کہانیوں کے ساتھ آئمہ کو دیجیے اجازت اللہ نگہبان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں