انتخابات کے عمل کو مذاق بنا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کا تجربہ ناکام ہورہا ہے الیکشن کمیشن کو بچوں کا کھیل بنایاجارہا ہے۔ چوہدری یاسین

اسلام_آباد

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سابق اپوزیشن لیڈر #چوہدریمحمدیٰسین نے کہا ہے کہ 10 اگست کے فیصلے میں ہارنے والے امیدوار ملک یوسف کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئ تھی لیکن میرے حلف اٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ سماعت کے حوالے سے طلب کر کے اپنے ہی فیصلے کی نفی کردی ہے یہ انتخابات کے عمل کو مذاق بنا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کا تجربہ ناکام ہورہا ہے الیکشن کمیشن کو بچوں کا کھیل بنایاجارہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عین اس دن جس دن میں نے مذکورہ حلقے کاحلف اٹھایا اسی شام کو ایک ایسا آرڈر جاری کرنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ الیکشن کمیشن میں ایک ریٹائرڈ جج دو سینئر ترین بیورو کریٹ بیٹھے ہوئے ہیں اس کے باوجود الیکشن کمیشن میں عجیب وغریب کھیل شروع ہے الیکشن کمیشن اپنے ہی واضح فیصلے کی نفی کررہا ہے تو اس کے پیچھے اور بہت سے محرکات ہوں گے جن پر سے پردہ اٹھایاجاے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر اسطرح کے کھیل کچھ آفیسران کھیل رہے ہیں تو ان کو بے نقاب کیاجائے گا ویسے بھی ایک آفیسر الیکشن کمیشن میں جو کچھ کررہا ہے ہمارے علم میں آچکا ہے یہ لوگ تو 10اگست کے فیصلے کو دوبا کر رکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر خود اس معاملے کا نوٹس لے بصورت الیکشن کمیشن کی رہی سہی ساکھ بھی خال میں مل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں