نو منتخب صدر ریاست ان ایکشن جانئے تازہ ترین

نومنتخب صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو طویل عرصے بعد جو سیاسی، جمہوری اور بنیادی حقوق ملے ہیں اُس پر ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔ کیونکہ وہاں کے لوگ طویل عرصے سے بنیادی حقوق سے محروم تھے اب جبکہ انہیں سارے حقوق مل گے ہیں تو وہاں پرتعمیر و ترقی وعوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور ہماری کوشش ہو گی کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے درمیان تاریخی روابط کو بحال کیا جائے۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر ریاست کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گورنر نے انہیں اس بات کا یقین دلایا دونوں خطوں کے عوام کے درمیان تاریخی روابط کو مضبوط کیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں راہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیر اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات

آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پوری شد و مد سے اجاگر کیا جائے گا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ کشمیری شہداء کا خون انشا اللہ جلد رنگ لائے گا۔
نامساعد حالات کے باوجود پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی بہت اچھی رہی اور اب ملک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں اقتصادی طور پر ایک صحیح سمت میں گامزن ہو چکا ہے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو لاہور کے دورے کی دعوت دی جو صدر آزاد کشمیر نے قبول کر لی۔ دورے کی تاریخ کا اعلان جلدی کیا جائے گا۔

ریاست میں انتخابات میں کیے گے وعدے پورے کریں گے۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست میں انتخابات میں کیے گے وعدے پورے کریں گے ۔دھیرکوٹ کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے۔ آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے اور یہاں کرپشن اور تعصب کی سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گی نیز عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ریاست جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دھیرکوٹ میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر خواتین ونگ کی مرکزی رہنما صبا شمشاد ایڈووکیٹ کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب دھیرکوٹ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں کارکنوں، آئی ایس ایف اور انصاف یوتھ کے نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ استقبال میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھی ، صدر ریاست لوگوں میں گھل مل گئے۔ تقریب میں راجہ شمشاد خان,صبا شمشاد ایڈوکیٹ ،صدر تحصیل راجہ امتیاز ایڈوکیٹ ،راجہ شجاعت ،راجہ عنصر شفیق، راجہ افتخار افضل ،ساجد عباسی، راجہ پرویز اشرف ،راجہ خرم ،راجہ فدا حسین،تاجر رہنما راجہ سکندر ،راجہ کاشف شمشاد اور دیگر بھی موجود تھے۔ صدر ریاست نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کروں گا ۔ہیلتھ کارڈ کامیابی سے چل رہا ہے ،ریاست میں مزید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وفاق کے عوامی فلاح و بہبود کے دیگر پروگرامز کو بھی آزاد کشمیر میں لانچ کیا جائے گا ۔جلد ہی بریفنگ لوں گا تاکہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی بہتر انداز میں ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں