انٹر نیشنل

افغانستان:2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے،9اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے 9 اہل کار ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے بی سی نیوز کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز ٹکرانے کا واقعہ ہلمند کے جنوب میں پیش آیا ہے۔ ہلمند کے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹرز روسی ساختہ ایم آئی – 17 تھے۔ ہیلی کاپٹرز تباہ ہونے کا واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع نوا میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹرز ٹکرانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ضلع نوا میں طالبان کا حملہ بھی جاری تھا۔ افغان وزارتِ دفاع نے ہیلی کاپٹرز تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کو تیکنیکی خرابی قرار دے دیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ افغانستان کی فوج کے 2 ہیلی کاپٹرز ایک ایسے موقع پر تباہ ہوئے ہیں، جب افغان فوج اور طالبان میں ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ اور دیگر قریبی اضلاع میں شدید لڑائی جاری ہے۔

حادثے میں دونوں ہیلی کاپٹر میں سوار 9 افراد مارے گئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?