انٹر نیشنل

افغان صوبے سرائے پل میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 13 افراد ہلاک

ہلاک افراد میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، افغان میڈیا ۔ فوٹو : فائل

کابل: افغان صوبے سرائے پل میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10 فوجی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے سرائے پل میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک افراد میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب وزارت دفاع کے مطابق بغلان میں بارودی سرنگ برآمد ہوئی جس کو دھماکے سے اڑادیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?