انٹر نیشنل

امارات نے گولڈن رہائشی اسکیم کے لیے چھ ماہ کے ویزے کا اعلان کر دیا

اس چھ ماہ کے ویزے کی فیس 1,150 درہم ہو گی، ویزے کی مُدت میں ایک بار توسیع ممکن ہوگی

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 اپریل2021ء) متحدہ عرب امارات نے مملکت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، باہنر ، ٹیلنٹڈ اور قابل افراد کی گنتی بڑھانے کی خاطر خاطر گزشتہ سال گولڈن ویزہ کا اجراء شروع کیا تھا۔ اس کی بدولت ہی افراد کو اقامہ دائمہ ملتا ہے- انہیں اور ان کے اہل خانہ کو غیر معمولی مراعات حاصل ہوتی ہیں۔فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA)کی جانب سے گولڈن ریزیڈنسی اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والوں کو چھ ماہ کی ویزہ سروس شروع کر دی گئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس سروس سے ان افراد کو سہولت ہو گی جنہیں گولڈن ریزیڈنسی اسکیم سے متعلق پراسس پورا کرنے کے لیے کئی بار امارات آنا جانا پڑ ے گا۔ ICA کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ اس چھ ماہ کے ویزے کی فیس 1,150 درہم مقرر کی گئی ہے۔
اس ویزے کی مُدت میں ایک بار توسیع کروا کر مزید چھ ماہ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس ویزے کی بدولت لوگوں کو اپنے دستاویزات مکمل کرنے میں آسانی ہو گی۔

یہ چھ ماہی ویزہ صرف گولڈن رہائشی اسکیم اپلائی کرنے والوں کو دیا جائے گا۔ مندرجہ ذیل زمروں کے افراد اس چھماہی ویزے کے لیے اپلائی کرنے کے مجاز ہوں گے:
۔ پبلک انویسٹمنٹ یا ریئل اسٹیٹ کے سرمایہ کار ۔ کاروباری اداروں کے مالک
۔ ڈاکٹرز اور سائنسدان ۔ مختلف ایجادات کرنے والے ۔ پی ایچ ڈی ہولڈرز
۔
ایتھلیٹس ۔ سائنسی شعبوں کے ماہرین ۔ ہائی اسکول یا یونیورسٹی میں اچھی تعلیمی کارکردگی والے سٹوڈنٹس
۔ انجینئرنگ اور سائنس کے ماہرین (وبائی امراض اور وائرسز، بگ ڈیٹا، کمپیوٹرز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس،الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل، جینیٹکس اور بائیو ٹیکنالوجی)
اس ویزہ کے حصول کے لیے ICA کی ویب سائٹ(https://smartservices.ica.gov.ae/) پر درخواست دینا ہو گی۔
تمام افراد کو اپنے کوائف ٹھیک درج کرن کے بعدمطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ اس کے بعد ریویو کر کے تسلی کرنا ہو گی کہ تمام کوائف، معلومات اور دستاویزات کا اندراج ہو گیا ہے۔پھر ویزہ ایپلی کیشن کی فیس جمع کروانے کا مرحلہ ہوگا۔ اگر کوئی درخواست تبدیلی یا کسی اہم معلومات کے حصول کے لیے واپس کی جاتی ہے تو درخواست گزار کوتیس روز کے اندر متعلقہ معلومات درج کر کے درخواست دوبارہ سبمٹ (submit)کرنا پڑے گی ۔ اس مخصوص مُدت میں ایپلی کیشن مکمل کر کے سبمٹ نہ ہونے پر یہ درخواست منسوخ تصور کی جائے گی ۔اگر کوئی درخواست اعتراضات کے باعث تین بار واپس کی جاتی ہے تو یہ مکمل طور پر مسترد ہو جائے گی اور پھر نئے سرے سے درخواست جمع کروانا ہو گی۔
Facebook

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?