
کراچی: ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے رنگ گورا کرنے کی مخالفت میں آٹے میں منہ ڈال کر لوگوں کو ایک منفرد پیغام دے دیا۔
گہری رنگت کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اس بار منفرد انداز اپناتے ہوئے رنگ گورا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا نام بتانے کے بعد اپنا منہ آٹے سے بھرے تسلے میں ڈال دیا۔