سائنس و ٹیکنالوجیصحت

آپ کو صحت مند رکھنے والی اسمارٹ تھالی

آپ کو صحت مند رکھنے والی اسمارٹ تھالی آپ کو صحت مند رکھنے والی اسمارٹ تھالیشیئرٹویٹ ویب ڈیسک جمعـء 9 اکتوبر 2020 شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں اسمارٹ پلیٹ کی بدولت اب ہر کھانے کا وزن ، مقدار اور اس میں شامل غذائی اجزا معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: اسمارٹ پلیٹ ویب سائٹ اسمارٹ پلیٹ کی بدولت اب ہر کھانے کا وزن ، مقدار اور اس میں شامل غذائی اجزا معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: اسمارٹ پلیٹ ویب سائٹ

ہانگ کانگ: پوری دنیا میں صحت کی فکر رکھنے والے افراد اپنی غذا کا خاص خیال رکھتےہیں جن میں کھانے کی مقدار، غذائیت اور کیلیوریز شامل ہیں۔ اب اس کام کے لیے ایک اسمارٹ پلیٹ بنائی گئی ہے جو ایک ہی وقت میں دس ہزار سے زائد کھانے پہچان سکتی ہے،اس کا وزن کرتی ہےاور غذائیت اور کیلوریز کا احوال بتاتی ہے۔

دنیا کی پہلی ذہین پلیٹ کو ’اسمارٹ پلیٹ ٹاپ ویو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کےتین حصے ہیں: تین حدود والی ایک پلیٹ، ایک الیکٹرانک ڈاک اسٹیشن اور تیسرا اسمارٹ فون بمع ایپ۔ آپ برقی ڈاک پر پلیٹ رکھتے ہیں تو یہ اس کا وزن کرتی ہے اور کھانے کی مقدار بتاتی ہے۔ اس کے بعد آپ اسمارٹ فون سے تصویر لیتے ہیں تو سافٹ ویئر اسے فوراً پہچان کر اس میں موجود غذائیت، کیلوریز سے آگاہ کرتا ہے۔

اسمارٹ پلیٹ کے اس منصوبے کو کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے اور ابھی اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?