تازہ ترین

این اے 249 کا ضمنی انتخاب، حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی

درخواست پی ٹی آئی اُمیدوار نے دائر کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا

: کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے دو پولنگ اسٹیشنز میں الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی اور کہا پولنگ اسٹیشن 260، اور 261 میں دوبارہ گنتی کروائی جائے۔
پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی پہلی درخواست میں کہا کہ گنتی میں شفافیت کو نظر انداز کیا گیا، دوسری درخواست میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو 21 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 کے حصول میں مشکلات سے آگاہ کیا، جب کہ تیسری درخواست میں بعض پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کا مطالبہ کیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اُمیدوار امجد آفریدی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے 30 امیدوار میدان میں تھے، ان میں سے 12 کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے اور 18 امیدوار آزاد حیثیت میں بیلٹ پیپر پر موجود تھے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔ لیکن مسلم لیگ ن سمیت پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے بھی این اے 249 کے نتائج مسترد کردیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?