
اسلام آباد: موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سیلنڈرز میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلی جینس نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرکے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ہیروئن کے 18 پیکٹ سی این جی سیلنڈر میں چھپائے گئے تھے، اور ملزمان منشیات اسمگل کرکے لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں فروخت کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درجہ کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔