
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بھی پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کا ارادہ کر رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنے مداحوں سے رائے طلب کرلی۔
عامر خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ان سے متعدد بار پوچھا گيا ہے کہ کيا وہ پاکستانی سياست ميں آئيں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے بارے میں پوچھا جانا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور حقيقت یہ ہے کہ وہ پاکستان کی خدمت بھی کرنا چاہتے ہيں۔