انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ ثنا خان کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

اہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے اسلام کے لئے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے ایسا کرنے کی وجہ اپنے مذہب اسلام کو بتایا ہے۔ ثنا خان نے یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اپنے فیصلے کو زندگی کا سب سے اہم فیصلہ بتایا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے فیصلے پر خوشی بھی ظاہر کی ہے۔

پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ثنا خان نے کیپشن میں لکھا ہے میرا سب سے خوشی والا پل، اللہ میرے اس سفر میں میری مدد کریں اور راستہ دکھائیں، آپ سب مجھے دعا میں شامل رکھیں
اپنی پوسٹ میں ثنا نے لکھا بھائیو اور بہنوں، اب میں اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر آ گئی ہوں اور آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے فلم انڈسٹری میں زندگی گزار رہی ہوں، ایک عرصے سے مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت ملی، مجھے یہ سب اپنے چاہنے والوں سے ملا، جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?