صفحۂ اولکشمیر

تحریک انصاف اقتدار میں آ کرآزاد کشمیرمیں انصاف پر مبنی نظام قائم کرے گی‘چوہدری اشفاق

مظفرآباد(ڈیلی اوصاف) تحریک انصاف اقتدار میں آ کرآزاد کشمیرمیں انصاف پر مبنی نظام قائم کرے گی۔جھانسہ بردار پارٹیوں کاسورج غروپ ہوچکاہے ۔ن لیگ مسلم کانفرنس ، پیپلزپارٹی کی طرح قصہ پارینہ بن چکی ہے، آزاد کشمیر کے کرپٹ مافیا کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے۔ تحریک انصاف کے دروازے آزاد کشمیر کے ہر باشعور اور باضمیر شہری کیلئے کھلے ہیں۔تحر یک انصاف قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔آزاد کشمیر میں آمدہ دور پی ٹی آئی ہے ۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی مضبوط و منظم ہو چکی ہے۔ بیرسٹر سلطان کی قیادت میں قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے متحرک رہنماء چوہدری اشفاق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مخالف پارٹیاں بیرسٹر سلطان کی مقبولیت اور عوام دوست پالیسیوں سے خوفزدہ ہیں ۔ آزاد کشمیر میںمستقبل تحریک انصاف کا ہے،ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چلتا کریں گے۔آزاد کشمیر سے ن لیگ اور پی پی پی کاصفایا ہو رہا ہے عنقریب بیرسٹر سلطان وزیر اعظم ہوں گے۔ہم جمہوری عمل کے ذریعہ اپنا حق حاصل کرینگے اور آزاد کشمیرمیں ووٹ کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔ آزاد کشمیرمیں کڑے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے بلا تخصیص اب کرپٹ مافیا کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوری اقدار کی پاسداری چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے، کارکن تبدیلی کی تیاریاں شروع کردیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر قائد پاکستان عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد تیز کردیں۔ آزاد کشمیرکے باشعور عوام کرپٹ چور، لیٹرے سیاست دانوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔آمدہ انتخابات میں تحر یک انصاف آزاد کشمیر میں کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور ان کو عبرت ناک شکست دیں گی۔آزاد کشمیر کی عوام حکمرانوں کی کر پشن‘لوٹ مار اور بے روزگاری جیسی عوام دشمن پا لیسوں سے تنگ آچکی ہیں اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?