انٹرٹینمنٹصفحۂ اول

جنت مرزاکاٹک ٹک پرپابندی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان

جنت مرزاکاٹک ٹک پرپابندی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان

اکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے 3 روزقبل نامناسب اورغیراخلاقی مواد ہٹانے کی ہدایت پرعمل نہ کرنے پرچین کی اس ایپ پرپابندی عائد کردی تھی۔

اس پابندی سے صرف 2 روزقبل ہی ایک کروڑکا سنگ میل عبورکرنے والی جنت مرزا سماء کے پروگرام ” نیادن” میں شریک ہوئیں اور کہا کہ اس ایپ پر فلٹرزموجود ہیں کہ دیکھنے والے کس قسم کی ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں، کسی بھی ایپ پر پابندی سے آپ لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ یو ٹیوب، نیٹ فلکس سمیت بہت سے پلیٹ فارمز ہیں جہاں یہی سب ہورہا ہے تو اگر ٹک ٹاک پرفحاشی ہے تو دیگر ایپس پربھی ہے۔اگر یہی حل ہے تو تمام ایپس کو بند کردیں، لوگوں کو اپنی ذہنیت بدلنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک پھرسے بحال ہونے کی صورت میں ممکنہ قوانین سے متعلق سوال پر جنت مرزا نے کہا کہ اس ایپ پر ایک دوسرے کی کردار کشی کی جارہی تھی جس سے میں بھی متاثرہوئی۔ عارضی پابندی اچھی بات ہے جو کہ ایس او پی ایز کے تعین کے بعد ختم ہونی چاہیے لیکن مستقل پابندی توکسی بھی بات کا حل نہیں۔

چینی ایپ ٹک ٹاک سے متعلق جنت نے مزید کہا کہ چین سے دوستی ہے تو حکومت پاکستان کو ان سے بات کرنی چاہیے تھی کہ اس حوالے سے قواعدوضوابط بنائے جائیں۔ میں اس حق میں بالکل بھی نہیں ہوں کہ ٹک ٹاک کو پرانی شکل میں ہی بحال کیا جائے ، اب اس پر سے پابندی پورے اصول وضع کرنے کے بعد اٹھانی چاہیے۔

جنت مرزا نے عندیہ دیا کہ اس پابندی کے خلاف ٹک ٹاکرز کی جانب سے آواز اٹھائی جائے گی، عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ ٹک ٹاک فالوورز کی بھی مدد لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاکرز کو ایپ کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جاتی تھی لیکن مختلف برانڈز اپنی پروموشنز ہم سے کرواتی تھیں جس کا معاوضہ دیا جاتا تھا۔ ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پابندی سے 2 ہفتے قبل ہی آفیشل ہوئی تھی۔

جاپان میں زیر تعلیم جنت مرزا اس سے قبل جولائی 2020 میں جنت مرزامیوزک ویڈیو میں بھی انٹری سے چکی ہیں۔ “شاعر” کے ٹائٹل سے یہ پنجابی گانا گلوکار، گیت نگار، میوزک کمپوزو وپروڈیوسر بلال سعید نے ون ٹو ریکارڈز کے تحت جاری کیا تھا جسے سرمد قدیر نے گایا، لکھااورکمپوز کیا۔

گانے کی ویڈیو میں جنت مرزا کے ساتھ اداکارعلی جوش ہیں اور جنت کی طرح یہ ان کی بھی پہلی میوزک ویڈیو ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد باردیکھا جا چکا ہے۔

ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا سونگ ویڈیو سے قبل وہ فلمساز سید نور کی فلم “تیرے باجرے دی راکھی” میں بھی کام کررہی ہیں جس کی کچھ شوٹنگ باقی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?