پاکستانصفحۂ اول

حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا حافظ حمد اللہ کی شہریت پر شک کیا جا سکتا ہے، کیا ان کا بیٹا ابھی ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ نہیں ہوا؟۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کے نادرا کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نادرا کے کنڈکٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمد اللہ کا بیٹا تو ابھی ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ نہیں ہوا؟ کیا ان کی شہریت پر شک کیا جا سکتا ہے؟ حافظ حمد اللہ جس کی پراپرٹیز یہاں ہیں اور جو پارلیمنٹرین ہے کیسے آپ اس کی شہریت منسوخ کر سکتے ہیں؟ یہ عدالت اس طرح شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے نادرا وکیل سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت آپ لوگوں کی شہریت پر سوال اٹھاتے ہیں؟، اتنا عرصہ ہوا روزانہ کی بنیاد پر پٹیشنز دائر ہورہی ہیں، اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے طے کریں گے۔

نادرا وکیل نے جواب دیا کہ ایجنسیز سے رپورٹ آنے پر کسی شہری کے خلاف کوئی ایکشن لیا جاتا ہے، سیکشن 18 کے تحت شہری کو ایک شوکاز نوٹس کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?