انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ کھولنے کی درخواست

کراچی: (دنیا نیوز) معروف ٹک ٹاک گرل حریم شاہ ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف میدان میں آگئی۔ حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ کھولنے کی درخواست کردی۔

کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگنے پرمعروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب ٹک ٹاک بنانے والوں پر پابندی لگائی جائے۔ اس ایپ کے ذریعے پاکستانی نوجوان پوری دنیا میں مشہور ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ والے مثبت ٹک ٹاک بناتے ہیں۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اس ایپ کو کھولا جائے ۔اگر بے حیائی کی بات ہے تو پہلے قوانین نافذ کریں بے حیائی کو روکنے کی پھر اس طرح کی ایپ کو بند کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?