شوبز

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کو بھی پیچھے چھوڑدے گی، حمزہ علی عباسی

فلم’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘کی ریلیز تنازعات کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار رہی فوٹوفائل

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ، ’’فلم جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں لندن سے تعلق رکھنے والے پاکستانی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم اور ڈراما ارطغرل سمیت کئی موضوعات پر باتیں کی ہیں۔ انٹرویو کا ٹیزر ریلیز ہوچکا ہےاور مکمل انٹرویو چند روز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

فلموں میں آئٹم نمبرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا آئٹم نمبرز مذہبی نقطہ نظر اور سیکیولر نقطہ نظر سے صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے آئٹم نمبرز سے متعلق اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا آپ عورت کی اسکرین پر توہین نہیں کرسکتے اور آپ اسے آرٹ کہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?