
گیارہ اکتوبر1990 کو پیدا ہونے والی آمنہ نے گزشتہ روز 30 ویں سالگرہ منائی ، اپنے خاص دن پرانہوں نے گوری رنگت کی مصنوعات کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے خواتین کو اپنی اہمیت خود سمجھنے کیلئے کہا۔
انسٹا گرام پرآمنہ نے گوری رنگت کی تشہیر کیلئے بنائے جانے والے ٹی وی کمرشلز کی طرز پرایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں ” میں ہوں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کی وجہ جاننے چاہتے ہیں” اور ساتھ ہی اپنا منہ آٹے سے بھری پرات میں ڈال دیتی ہیں