انٹر نیشنل

سفید فام شخص کا ترک مسجد پر حملہ

ترک میڈیا: متاثرہ مسجد کا اندرونی حصہ

آسڑیلوی شہر سڈنی میں سفید فام شخص نے ترک مسجد پر حملہ کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہفتہ کی شام نامعلوم شخص نے ترک مسجد پرحملہ کرکے مسجد کو نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی جانب سے جب مسجد پر حملہ ہوا تو لوگوں نے تصاویر اور فوٹیج بنا کر پولیس کو بھیجیں۔

پولیس کے مطابق سفید فام حملہ آور کے حملے میں مسجد کو 1 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ حملہ آور نے مسجد کے اندر داخل ہو کر کھڑکیاں، فانوس اور نصب بڑی اسکرین بھی توڑی۔ حملہ آور کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت نوجوان “کائیوان زیباری” کے نام سے کی گئی ہے، جس نے اوبرن گیلی پولی کے نام سے مشہور مسجد پر حملہ کیا۔ حملہ آور کو مینٹل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ حملہ آور کی عمر 20 سال ہے۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق حملہ آور نے فائرہائیڈرنٹ اور ویکیوم کلینر کے ذریعے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے وقت مسجد میں 15 سے 20 افراد موجود تھے جس میں سے کچھ خوفزدہ ہو کر باہرنکل گئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?