اہم خبریں

شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے نئی انکوائری شروع کردی

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع کر دی ہے۔

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی میں 26 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو ریکارڈ کے ساتھ نیب کے آفس طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے پی پی ایل میں میگا کرپشن اور وامق بخاری کی غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی سے متعلق کچھ اہم شکایات موصول ہوئیں تھیں جس سے متعلق اہم ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق مزید تحقیقات کے لئے شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم ڈی وامق بخاری کو طلب کیا گیا ہے، ان سے نیب کی ٹیم تحقیقات کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?