انٹر نیشنل

طالبان نے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کے جیتنے کی خواہش ظاہر کردی

رمپ کی حمایت میں دیے گئے طالبان کے بیان کو ان کی صدارتی مہم کے ترجمان مسترد کردیا ہے(فوٹو، انٹر نیٹ)

امریکی نیوز چینل سی بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہمیں یقین ہے کہ ٹرمپ امریکا کے صدارتی انتخابات میں جیت جائیں گے کیوں کہ وہ ایک ایسے سیاست دان ہیں جنہوں ںے امریکیوں سے کیے گئے سارے بڑے وعدے پورے کیے ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ چھوٹی موٹٰی باتیں رہ گئی ہوں تاہم ٹرمپ نے سبھی بڑے وعدے پورے کیے ہیں۔ اس لیے امکان ہے کہ امریکی عوام جو ماضی میں فریب کھاتے رہے ہیں ایک بار پھر ٹرمپ پر اعتماد کریں گے۔
ذییح اللہ مجاہد نے حال ہی میں صدر ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق ایک اور سینیئر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں کام یاب ہوکر افغانستان سے فوج انخلا مکمل کریں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?