تازہ ترین

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں اور ان کو ڈرا رہے ہیں

وفاقی وزیر اسد عمر کے وزیراعظم عمران خان اور اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق بیان پر صحافیوں کا رد عمل

وفاقی وزیر اسد عمر نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دس بارہ لوگوں کا گروپ بن گیا تو خبریں چل رہی تھیں اب تو حکومت گئی، خان صاحب نےان سے کہا کہ میں نے آپ کی ساری بات سن لی، وزیراعظم نےکہا کہ جان لیں کہ بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہعمران خان اقتدار سے چمٹنے والے نہیں، وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں اور وزارتِ عظمیٰ کو مختصر کرسکتے ہیں۔ اسد عمر کے اس بیان کے بعد صحافیوں نے اس پر رد عمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔
اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں افتخار احمد نے کہا کہ اسد عمر نے عمران خان کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار کیا وہ درست ہیں ۔

عمران اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے اور ان کو ڈرا رہا ہے کہ فوری انتخابات میں برطانیہ میں بیٹھے ہوئے لوگ اقتدار میں آجائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?