تازہ ترین

فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا معاملہ ، قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی

آصف زرداری کی ساری تاریخ 90 کی دہائی میں فرانس کے ہی کرپشن کے کیسز سے شروع ہوئی ، اس لیے اب پنڈورہ باکس کھولنے کے لیے آصف زرداری یا ان کی جماعت فرانس کے سفیر کو نکالنے یا نہ نکالنے کے بارے میں بات ہی نہیں کریں گے ، سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی کا انکشاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2021ء) فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ فرانس کے مسئلے پر پیپلزپارٹی نے بالکل ہی خود کو علیحدہ کرلیا اور اسمبلی اجلاس میں نہیں آئے جس کی وجہ یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی جو ساری تاریخ 90 کی دہائی سے شروع ہوئی اور بعد تک چلی وہ فرانس کے ہی کرپشن کے کیسز سے شروع ہوئی تھی ، اس لیے اب پنڈورہ باکس کھولنے کے لیے آصف زرداری یا ان کی جماعت فرانس کے سفیر کو نکالنے یا نہ نکالنے کے بارے میں بات ہی نہیں کریں گے ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے یہ کہہ کر راہ فرار اختیار کرلی کہ آپ جانیں اور آپ کا کام جانے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?