
اسپین کے رافیل نڈال نےريکارڈ 13ويں بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔فرنچ اوپن میں کلےکورٹ کنگ رافیل نڈال کی بادشاہت برقرار ہے۔ اتوار کو فائنل میں عالمی نمبر ایک نووک جوکووچ کی مہارت نہ چل سکی۔میچکےآغاز سے ہی سے نڈال کا پلڑا بھاری رہا اورجوکووچ کو پہلے سیٹ میں چھ صفر سے شکست ہوئی۔دوسرےسیٹ میں جوکووچ بے بسی کی تصویر بنے رہےاورنڈال نے سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔اسپینش اسٹار نے تیسراسیٹ سات پانچ سے جیت کر ریکارڈ 13ویں بار فرنچ اوپن کا تاج اپنے سرپرسجایا۔اس کامیابی کے بعد رافیل نڈال نے راجر فیڈررکا سب سےزیادہ 20 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ راجرفیڈرر نے بھی نڈال کواس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔