
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا گلگت بلتستان کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے، وہ آج اسکردو کیلئے روانہ ہونگی۔
مریم نواز شریف آج 5 اکبوتر بروز منگل لاہور سے اسکردو پہنچیں گی۔ وہ 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلے ميں جلسوں ميں شرکت کريں گی۔
اسکردو آمد پر ن ليگ گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے مریم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
مریم نواز شریف 5 نومبر کو غواری،6 نومبر کو اسکردو اور 7 نومبر کو دمبوداس جلسوں سے خطاب کریں گی۔ وہ 8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کو چلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی