تازہ ترین

مریم نواز کی طبیعت بہتر، معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی

مریم نواز دورہ کراچی سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی، سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گی

: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت سنبھل گئی جس کے بعد ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز دورہ کراچی سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی جبکہ سندھ میں موجود مسلم لیگ ن کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور 25 اپریل کو سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی، جب کہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا جس پر ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔ گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ تاہم آج دوبارہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا تھا ، مریم نواز نے طبیعت سنبھلنے پر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر ان کے گلے میں شدید تکلیف کے باعث ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں روکنے اور آرام کا مشورہ دیا تھا۔ مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڈ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔ تاہم آج مریم نواز کی طبیعت سنبھلنے پر سیاسی سرگرمیاں پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?