کشمیر

کورونا کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا اصولی فیصلہ

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے ، اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہوجائیں، ایسے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیس نظر آزاد کشمیر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے، جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، جس کی بنا پر آزاد کشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، کیوں کہ اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہوجائیں، ایسے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، ہمارے محدود وسائل ہیں، ان میں رہتے ہوئے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی طے کرنی پڑے گی۔
بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ،اور سیکریٹری صحت سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے تمام داخلی راستوں، پبلک ٹرانسپورٹ،اور تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔
یاد ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?