پاکستانصفحۂ اول

مقامی سطح پرچینی کی فراہمی پرسیلزٹیکس کی چھوٹ دینےکافیصلہ

ایف بی آر نےمقامی سطح پرچینی کی فراہمی پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کافیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آرنےٹیکس استثنٰی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ایف بی آرنے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس چھوٹ کا مقصد چینی کی قیمتوں میں استحکام لانا ہے۔

ایف بی آرکا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں تیار ہونے والی چینی پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان چینی برآمد بھی کررہا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?