اہم خبریں

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر ، حکومت کا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ

بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ، قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی

حکومت نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کی روشنی میں بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی ، اس سلسلے میں بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے نیپرا 28 اپریل کو ہونے والی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ مارچ میں پانی سے 19 اعشاریہ 42 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، کوئلے سے 30 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا ہوئی ، جب کہ اسی ماہ فرنس آئل سے 2 اعشاریہ 62 فیصد کی گئی ، علاوہ ازیں مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 56 فیصد جب کہ درآمدی ایل این جی سے 21 اعشاریہ 11 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10 اعشاریہ 49 فیصد بجلی پیدا کی گئی جہاں بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کیا اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سرچارج کی مد میں جمع ہونے والے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم صارفین کو واپس کی جائے گی جب کہ دسمبر 2018ء سے لے کر اب تک جمع ہونے والے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں ، اس ضمن میں وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
دوسری طرف آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری دے دی ، منظور کیے گئے 30 کروڑ ڈالرقرض سے 300 میگاواٹ پن بجلی بنانے کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم سے 300 میگاواٹ پن بجلی بنانےکامنصوبہ مکمل کیاجائےگا ، یہ منصوبہ بالاکوٹ کے قریب دریائے کنہار پر تعمیرہوگا ، پن بجلی بنانے کا منصوبہ کلین توانائی پیدا کرنے کا ہے ، مزکورہ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?