
مظفر آباد (اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2020ء) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ بگڑنے کی کوشش نہ کی جائے ، اگر ہم بگڑ گئے تو امریکہ کا جو حال افغانستان میں ہوا وہی حال تمہارا یہاں کر دیں گے ، ہم مخالفین سے نہیں ڈریں گے ، بلکہ ہر ایک سے حساب لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں استقبالیہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں خود کو بڑے بڑے عہدوں پر فائز اور بڑے رینکوں کے حامل افسران سے بھی محترم سمجھتا ہوں ، میں تمہیں پاکستان کا وارث نہیں سمجھتا ، تم مجھے چھوٹی چھوٹی گرفتاریوں سے ڈرارہے ہو؟ تم امریکہ کی کٹھ پتلی ہو۔