
پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹارناصرخان جان نے فالوورز کو اپنی منگںی اور آئندہ ہفتے نکاح طے پانے کی خوشخبری سنائی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرناصرنے لکھا ” الحمداللہ، آخرکارمیری منگنی ہوگئی”پنی ہونے والی شریک حیات کی خصوصیات گنواتے ہوئے ناصرخان جان نے مزید لکھا ” میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ ہمارا نکاح اگلے ہفتے ہوگا۔ میں نے اپنے تمام پرستاروں اورمیڈیا چینلزکو دعوت دی ہے، خوش آمدید”۔
منگنی سے متعلق ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے فالوورز کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سماء ڈیجیٹل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کیلئے ناصر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا