پاکستان

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل

بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیجوائی گئی تھی ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعےتحقیقات کرانےکی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعےتحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ کرےگا، جب کہ کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہی ہوگی، اور اب وہی بینچ اس درخواست پر سماعت 24 نومبر کو ہی کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?