دلچسپ و عجیب

نیلے چہرے اور آٹھ آنکھوں والی مکڑی کی نئی قسم اتفاقاً دریافت

نیلے چہرے اور آٹھ آنکھوں والی مکڑی کی نئی قسم اتفاقاً دریافت نیلے چہرے اور آٹھ آنکھوں والی مکڑی کی نئی قسم اتفاقاً دریافتشیئرٹویٹ ویب ڈیسک منگل 6 اکتوبر 2020 شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں آسٹریلیا میں ایک گھریلو خاتون نے مکڑی کی نئی قسم دریافت کی ہے جس کا چہرہ نیلا آٹھ آنکھیں ہیں۔ فوٹو: آسٹریلیا ٹائم آسٹریلیا میں ایک گھریلو خاتون نے مکڑی کی نئی قسم دریافت کی ہے جس کا چہرہ نیلا آٹھ آنکھیں ہیں۔ فوٹو: آسٹریلیا ٹائم

سڈنی: آسٹریلیا کے ایک شہر تھرول کے پائیں باغ میں جانداروں میں دلچسپی رکھنے والی خاتون نے ایک مکڑی دیکھی جو انہیں کچھ انوکھی لگی۔ اس کی تصاویر جب حشرات کے ماہر کو بھیجی گئی تو انہوں ںے اسے جمپنگ اسپائیڈر کی ایک نئی قسم قرار دیا۔

امینڈا ڈی جارج اپنے گھر کے باغ میں رکھے کوڑے دان کو دیکھ رہی تھیں کہ ان کی نظر اس خوبصورت چھوٹی سی مکڑی پر پڑی۔ اس کا چہرہ گہرا نیلا اور آٹھ آنکھوں پر مشتمل تھا۔ پہلے یہ ڈٰیڑھ سال قبل نظر آئی تھی لیکن اس بار امینڈا نے اس کی تصویریں اتارلیں۔

چار ملی میٹر جسامت کی اس مکڑی کی تصاویر میلبرن میں مکڑیوں کے ماہر نے دیکھی جس نے اس کی نئی قسم کی تصدیق کی ہے۔ انہوں ںے اس مکڑی کو بہت خاص قرار دیا کیونکہ اس کی آٹھ آنکھیں ہیں اور چہرہ بھی نیلا ہے۔

اس کے بعد امینڈا نے دو ماہ کی جدوجہد کے بعد دو مکڑیاں پکڑلیں اور اسے وکٹوریہ میوزیم کے ماہر جوزف شوبرٹ کو بھیجا۔ جوزف نے کہا کہ یہ نئی قسم ہے جس کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔  تاہم یہ جوٹس گروپ سے تعلق رکھتی ہے جن کا دوسرا نام جمپنگ اسپائیڈر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?