پاکستان

نورالحق قادری نے پی ڈی ایم کامستقبل تاریک قرار دیدیا

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مستقبل تاریک قرار دے دیا۔

سماء کے نمائندے ذوالقرنین اقبال سے گفتگو میں نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ہی واضح نہیں تو ان کے ساتھ کون نکلے گا۔ بے مقصد جلسوں سے حکومت نہیں گرا کرتی۔

انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کے ساتھ کون نہیں نکلتا اور جب تک آپ کا پروگرام واضح نہیں کون یقین کرے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ہر جماعت الگ سمت میں رواں دواں ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 16 اکتوبر کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے گوجرانوالہ میں حکومت مخالف جلسہ منعقد کیا تھا جبکہ اتوار 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?