تازہ ترین

وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کر دیا

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوگی۔ اسی سلسلے میں جہانگیر ترین کے گھر افطار ڈنر کو بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں دیکھیں گے کہ جہانگیر ترین اور وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، یقین ہے بہت سے معاملات طے پا جائیں گے اور بہت سی چیزیں سیٹل ہوجائیں گی۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا اور ہم یہ تمام چیزیں وزیراعظم کے گوش گزار کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے پوری امید ہے جب وزیراعظم کو اصل حقائق کا علم ہو گا تو اس ملاقات میں ہمیں بہت بڑا ریلیف ملے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس جہانگیر ترین پر کاٹی جانے والی تینوں ایف آئی آرز موجود ہیں اور کسی میں لفظ شوگر نہیں لکھا ہوا۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران راجہ ریاض نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?