اہم خبریں

وزیراعظم نے جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

منصوبے کے تحت 40ہزار سے زائد افراد کو سستی اقساط پر ایک ہزار 320 فلیٹ دیے جائیں گے۔ حکومت نے اس منصوبے کے لیے 3ہزار 300 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو معاشرہ کمزور اور غریب طبقے کا خیال نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کرتا۔ اس لیے پورے ملک میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم منصوبہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھروں پر صرف 3 فیصد مارک اپ دینا ہوگا جبکہ وفاقی حکومت ہر گھر کے لیے تین لاکھ روپے ادا کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جلوزئی ہاؤسنگ منصوبے سے کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر ملے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو اس منصوبے کی مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم 3بڑے منصوبوں کا افتتاح کرنے کا جارہے ہیں، شہبازگل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کے خلاف کچھ کریں تو وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم خاص لوگ ہیں اور انہیں پکڑو تو کہتا ہے ہمیں کچھ نہ کہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ شوگر مافیا مہنگی چینی بیچ کر منافع کما رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا بلکہ پی ڈی ایم جیسے الائنس بناتا ہے اور پی ڈی ایم جیسے اتحاد قانون سے بچنے کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب طاقتور کو قانون کے تابع کرنا ہے لیکن طاقتور خود کو ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ کمزور کو طاقتور سے تحفظ چاہیئے ہوتا ہے۔

خطاب سے قبل وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم کو کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?