اہم خبریں

وزیراعظم کل مری کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل مری کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزراء معاونین اور ارکان اسمبلی شامل ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان کل مری کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزراء معاونین اور ارکان اسمبلی شامل ہونگے۔

دورہ مری کے دوران وزیراعظم کوہسار یونیورسٹی کی تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔

کوہسار یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹورازم و سیاحت سے دیگر منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔

اس مقصد کے لئے پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور اس کو فائیو اسٹار فیسیلیٹی بنایا جائے گا جہاں زیر تعلیم طلبا کو عملی تربیت دی جائے گی۔

اس یونیورسٹی میں سیاحت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو جدید طریقوں کے مطابق عملی تعلیم دی جا سکے گی اور اس کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔

اسکے علاوہ وزیر اعظم مری میں ٹی بی سینیٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح بھی کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?