تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے بات چیت کا پروگرام تبدیل کردیا گیا

’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل ، نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ

وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون لائن پر براہ راست بات چیت کا پروگرام تبدیل کردیا گیا۔ تفسیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کے وقت کو تبدیل کر دیا گیا ہے- سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون لائن پر براہ راست بات چیت کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے ، یہ پروگرام 2 مئ بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے منعقد کیا جائے گا ، جس میں آپ کے سوالات پر وزیراعظم عمران خان جوابات دیں گے ، جب کہ وزیراعظم سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی ، تاہم اب یہ بتایا گیا ہے کہ ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے ، رواں مالی سال جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3780 ارب تک پہنچ گئیں ، ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب کے محصولات اکٹھےکیے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے ، اس طرح ایک ماہ کے دوران اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصداضافہ ہوا ، حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?