تازہ ترین

وزیر اعظم ہاﺅس سے سیاسی مخالفین کے خلاف گھناﺅنی سازشیں ہورہی ہیں.مریم نواز

مختلف اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور نائب صدر کے خلاف مقدمہ کرو.نون لیگی راہنما کی صحافیو ں سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے انکشاف کے بعد واضح ہوگیا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کو استعمال کرکے سیاسی مخالفین کے خلاف گھناﺅنی سازشیں ہورہی ہیں. اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور نائب صدر کے خلاف مقدمہ کرو.
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی موجودہ وزیر اعظم آفس کے اندر گھناﺅنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوامریم نواز نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی، ارشد ملک اوراب بشیر میمن کی گواہی ریکارڈ پر موجود ہے.
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ اب لوگوں کو سمجھ آگئی کہ گینگ کے سربراہ نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی جو وزیراعظم ہاﺅس کو استعمال کرکے ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسی مثال نہیں ملتی اور یہ مسئلہ میری ذات کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے مریم نواز نے کہا کہ آپ نے سیاسی مخالفین کے خلاف پولیٹیکل انجینئرنگ کی ہے اس کے نتائج کیا ہیں اس کے نتائج یہ ہیں کہ پاکستان پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے.

انہوں نے کہا کہ لاقانیت کا عذاب آیا ہوا ہے پاکستان میں گورننس نام کی چیز نہیں رہی شہر کوڑے کے ڈھیر بن گئے اور آپ صبح اٹھ کر سارے دن افسران کو کہتے ہیں کہ فلاں کو اندر کو اس کو گرفتار کرو مریم نواز نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے کہا کہ انصاف اور حق پر چلنے والے جج کے خلاف وزیر اعظم ہاﺅس میں سازش کی گئی. انہوں نے کہا کہ کبھی کسی نے تاریخ میں ایسا سنا کہ حاضر جج کے خلاف سازشیں کی گئی ہوں انہوں نے امید ظاہر کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنیں گے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے جسے چھوڑا نہیں جا سکتا مریم نواز نے عدالت کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھے، یہ چھوٹا الزام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کٹہرے میں کھڑے تھے کیونکہ انہوں نے فیض آباد دھرنے کا حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دیا.
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ججز نے کھڑے ہوکر ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر جھوٹا ریفرنس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مزید گواہیاں آئیں گی انہوں نے کہا حکومت اس دن کے بارے میں سوچے جب ان کی حکومت ختم ہوگی تب کیا حال ہوگا مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ جسٹس شوکت عزیز کو بھی انصاف فراہم کیا جائے ان کی بات بھی سنی جائے اور حاضر جج ہوتے ہوئے انکشافات کیے تھے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین آپس کے تعلقات میں کوئی ایشو نہیں ہیں سیاسی جماعتیں اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ چلتی رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر استعفوں میں شامل ہوجاتی تو اب تک یہ حکومت جا چکی ہوتی انہوں نے کہا کہ لیکن یہ 22 کروڑ عوام کی بات ہے جس پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمجھوتہ نہیں کرے گی.
مریم نواز نے کہا کہ 2014 میں دھرنے شروع ہوئے تب سے جانتے ہیں کہ سازش ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس شوکت عزیز کا مقدمہ لڑا جب میڈیا کو بات کرنے کی اجازت نہیں تھی کیا آپ میرا یہ جواب میڈیا پر نشر کرسکتے ہیں؟. انہوں نے کہا کہ وہیں سے عاصم سلیم باجوہ جیسے لوگوں کے حوصلے بڑھتے ہیں کیونکہ وہ میڈیا کو کنٹرول کرتے ہیں، میڈیا پر ان کا نام نہیں لیا جاتا ہے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر نتائج برداشت کررہے ہیں خیال رہے کہ ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم عمران خان کے بعد ان کی مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مقدمہ بنانے کے لیے دباﺅڈالا تھا.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?