تازہ ترین

وفاقی وزیر نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹنے کا امکان مسترد کر دیا

علی محمد خان نے ذاتی رائے میں بیان دیا ہو گا تاہم اس بارے میں کسی کو کنفیوژن نہیں ہونی چاہئیے،،ٹی ایل پی پر پابندی برقرار ہے۔فواد چوہدری کا بیان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹنے کا امکان مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے بیان دیا تھا کہ کچھ عرصہ بعد تحریک لبیک سے پابندی ہٹ جائے گی۔اسی متعلق جب وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رہے گی۔
فودا چوہدری نے کہا کہ اس متعلق کوئی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے۔اس بارے میں کسی کو کوئی کنفیوژن نہیں رہنی چاہیے۔تحریک لبیک قانونی تقاضے استعمال کر سکتی ہیں۔وہ عدالتوں میں اور کمیٹی کے سامنے خود کو پیش کریں گے۔لیکن فی الحال تک وہ ایک کالعدم جماعت ہے۔گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ختم ہونے کا اشارہ دے دیا۔
وزیر مملکت علی محمد خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئی اور ریاست کو کوئی بھی شخص اس طرح کے حالات سے دوچار نہیں کر سکتا۔اللہ کا شکر ہے کہ حکومت نے صورتحال پر قابو پایا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے جو وعدے کیے گئے ہیں اس پر مجھے یقین ہے اور اس پر آج مہر تصدیق بھی ثبت ہوگئی ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ ضروری معاملات کی انجام دہی کے بعد اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن بالآخر ٹی ایل پی پر سے پابندی ختم ہوجائے گی۔
جن افراد پر سنگین مقدمات نہیں ہیں انہیں فوری رہا کر دیا جائے گا لیکن جن پر سنگین الزامات ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔مظاہرہ کرنے والے حکومت کے خلاف نہیں تھے۔علی محمد خان نے کہا کہ سعد رضوی اور تحریک لبیک پر پابندی ریورس ہو جائے گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی یہ بات آج ایک میٹنگ میں کہہ دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?