
کراچی: اداکار عمران عباس نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دو روزقبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ پی ٹی اے کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی سے جہاں پاکستانی ٹک ٹاکرز ناخوش ہیں وہیں کچھ لوگ خوشی بھی منارہے ہیں۔