کرکٹ

پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کینسر سے بچ نکلے، کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے دور

سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے :آل راؤنڈر کا ٹویٹر پیغام

زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کینسر کے خطرے سے بچ نکلے مگر غیر معینہ مدت تک کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ 34 سالہ پاکستانی نژاد زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا کے دائیں بازو کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، اس دوران کینسر کا شک ہونے کی وجہ سے بائیوپسی کے لیے سیمپل بھی حاصل کیا گیا تھا کیوں کہ ڈاکٹرز چیک کرنا چاہتے تھے کہ کوئی رسولی یا کینسر تو سکندر رضا کی تکلیف کا سبب نہیں بن رہا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں آل راؤنڈر نے پرستاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?