کرکٹکھیل

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی ہارنے کی پوری کوشش کی : شعیب اختر

رضوان میں چلاکی اور پھرتی ہے، انہیں پتہ ہے کہ گیم کے اختتام تک انہوں نے کھیلنا ہے: سابق فاسٹ بائولر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج زمبابوے کے خلاف ہارنے کی پوری کوشش کی جب کہ زمبابوے نے میچ نہ جیتنے کی پوری کوشش کی۔ اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اور زمبابوے کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اچھی بلے بازی نہیں کی، میں نے پہلے کہا تھا کہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم بہت اچھی دکھائی دی تاہم انہوں نے بھی وہی غلطیاں کیں جو پاکستان نے کی تھیں۔ محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ رضوان میں چلاکی اور پھرتی ہے، انہیں پتہ ہے کہ گیم کے اختتام تک انہوں نے کھیلنا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ خوشی ہے کہ عثمان قادر نے اچھی گیند بازی کی اگر وہ تین وکٹیں نہ لیتے تو پاکستان یہ میچ ہار سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیریز میں میچیور کرکٹ کھیلنا ہوگی، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اگلا میچ بڑے مارجن سے جیتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?