کورونا وائرس

پنجاب اسکواش کمپلیکس کورونا کے باعث بند کردیا گیا

بتدائی مرحلےمیں 4 نومبر تک اسکواش کمپلیکس کو بند کیاگیاہے فوٹوفائل

لاہور: اسکواش عہدیدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پنجاب اسکواش کمپلیکس کو بند کردیا گیا۔

ابتدائی مرحلےمیں 4 نومبر تک اسکواش کمپلیکس کو بند کیاگیاہے۔ سیکرٹری پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم کمپلیکس نے وینو بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے باعث اسکواش کورٹس کو بند کردیاہے۔

پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیل کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ ایک عہدیدار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے باعث کمپلیکس کی فوری بندش کا فیصلہ کیاگیاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?