انٹر نیشنلکورونا وائرس

پوپ فرانسیس کے سیکورٹی گارڈز میں کرونا کی تصدیق

فوٹو: اے ایف پی

رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کے ذاتی محافظوں پر مشتمل سوئس گارڈز کے 4ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ویٹی کن کے ترجمان میٹیو برونی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوئس دستے کے 4 محافظوں میں کویڈ-19 کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت محافظوں کو ماسک پہننے رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ویٹی کن سٹی حکام کا کہنا ہے کہ 83سالہ پوپ فرانسیس کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پوپ جولیئس دوم نے اپنے ذاتی تحفظ کے لیے 1506ء میں سوئس گارڈز کے نام سے مختصر فوجی دستہ تشکیل دیا تھا۔ اس وقت محافظوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہے۔

صدیوں سے جاری روایت کے مطابق سوئس گارڈز کی عمر19 سے 30سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ وہ کم سے کم 1۰74 میٹر لمبے ہوں۔ وہ عیسائیوں کے رومن کیتھولک عقیدے پر عمل پیرا ہوں اور سوئس ہونے کے ساتھ ساتھ غیر شادی شدہ ہوں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?