فوڈ

پین کیکس

گھر پر آسانی سے تیار ہوجانے والے لاجواب اور بہترین پین کیکس جو آپ کے ناشتے کو بنائے مزید شاندار۔ ہلکے پھلکے، دل لبھانے والے اور ذائقہ دار۔ اگر آپ پریشان ہیں کہ اس ویک اینڈ پر کیسے لطف اندوز ہوں تو یہ آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہونگے
ترکیب
ایک پیالے میں میدہ ، چینی، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں دودھ ، انڈا اور تیل ڈالیں اور اچھی طرح سے مکس کریں جب تک کہ تمام چیزیں یک جان نہ ہوجائیں۔
اب ایک پین میں مکھن ڈالیں پھر اس میں تھوڑا سا آمیزہ شامل کریں اور اس کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
جب آپ کو پین کیک کے اوپری حصے پر بلبلے بنتے دکھائی دیں تو اسے پلٹ دیں اور ایک یا دو منٹ تک پکائیں۔
۔ مزیدار پین کیکس سے لطف اٹھائیں اور نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?