پاکستان

پی ڈی ایم کا ہر صورت گوجرانوالہ جلسے کا اعلان

اسٹيڈيم ميں جلسے کی درخواست کے 11 دن بعد بھی جواب نہيں ملا، پولیس اور کنٹینر ہمارا راستہ روک سکتے ہيں اور نہ ہی گرفتاريوں کے ہتھکنڈے، 16 سولہ اکتوبر کو حکومت سے نجات کا آغاز ہوگا۔

پی ڈی ایم نے 16 اکتوبر کو جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ حکومت کچھ بھی کرلے عوامی احتجاج کا راستہ نہيں روک سکتی، گرفتاريوں کے ہتھکنڈے ہم کو نہيں روک سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 3 اکتوبر کو اسٹيڈيم ميں جلسے کی درخواست دی، مگر جواب نہ ملا، 16 اکتوبر کو حکومت سے نجات کا آغاز ہوگا۔

گوجرانوالا ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کنٹينر اور گرفتاريوں کے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہيں روک سکتے، لاکھوں کارکن اور قيادت جلسے ميں شريک ہوگی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?