کورونا وائرس

کراچی: چار ٹاؤنزکے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: چار ٹاؤنزکے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر مختلف یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، یکم سے 15 مئی تک گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں یکم سے 15 فروری تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں ٹاؤنز میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 64 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، کسی بھی طرح کے فیملی اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی، حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

سندھ میں کرونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 645 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 146 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں مزید 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?