فوڈ

کریمی چکن سالن

اجزاء
مرغی کا گوشت1 کلو
تیل½ کپ
پیاز باریک کٹی ہوئی2 عدد
ثابت دھنیا1 کھانے کا چمّچ
ثابت زیرہ1 کھانے کا چمّچ
لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے4 عدد
لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
ہلدی پسی ہوئی1 کھانے کا چمّچ
نمکحسبِ ذائقہ
کڑی پتہ2 عدد
الائچی3 عدد
پانی1/2 چگ
دہی1/2 کپ
گرم مسالہ1 کھانے کا چمّچ
تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
ترکیب
ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور برائون ہونے تک پکائیں۔
اب ثابت دھنیا اور ثابت زیرہ ڈال کر بھونیں پھر چکن ڈال کر ہلائیں۔
پھر چکن ڈال کر ہلائیں۔
اس کے بعد اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔
باریک کٹا ہوا ٹماٹر ڈال کر مکس کریں۔
اب لال مرچ ، ہلدی پائوڈر ، نمک، 2 کری پتے اور الائچی ڈال کر مکس کریں۔
پھر حسب ضرورت پانی ڈال کر مکس کریں اور 10 منٹ کا لئے دم پر رکھ دیں۔
اب دہی اور گرم مسالہ شامل کرکے مکس کریں اور 10منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک کے پکائیں کہ تیل اوپر آجائے۔
اب دھنیا گارنش کریں۔
مرغی کا سالن تیار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?